قومی گیت اور قومی ترانہ کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے مرکز کو نوٹس جاری

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے قومی ترانہ’جن گن من‘اور قومی گیت’وندے ماترم‘کے احترام کو فروغ دینے کے لئے پالیسی طے کئے جانے سے متعلق درخواست پر آج مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا۔ جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پارلیمنٹ، اسمبلیوں، عدالتوں، اسکولوں اور کالجوں نیز سرکاری دفاتر میں کام کاج کے دنوں میں قومی گیت اور قومی ترانے کو لازمی کرنے کے امکان تلاش کرنے کی مرکز حکومت کو ہدایت دی۔
گزشتہ 17 فروری کو عدالت عظمیٰ کی بنچ نے قومی ترانے کو اسکولوں میں لازمی قرار دینے کے بحث میں پڑنے سے انکار کر دیا تھا۔اس وقت عدالت نے واضح کیا تھا کہ اس نے صرف قومی ترانہ کے مسئلہ پر اس درخواست کی سماعت جاری رکھی ہے۔ عدالت عظمیٰ 23 اگست کو یہ طے کرے گی کہ تھیئٹر وں میں قومی نغمہ گانے کے حکم کو واپس لیا جائے یا نہیں۔مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک طبقہ تھیئٹر میں قومی ترانہ کے خلاف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National anthem issue sc issues notice to centre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply