نوٹ منسوخی میں مودی حکومت کو عوام کا تعاون حاصل، حالات عنقریب معمول پر آجائیں گے :وزیر مملکت

جھن جھنو (راجستھان) :خزانہ کے مرکزی وزیرمملکت ارجن رام میگھوال نے کہا کہ عوام نوٹوں کی منسوخی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلہ کی حمایت کر رہی ہے اور اس معاملہ میں حکومت کو عوام کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کچھ دنوں میں حالات معمول پر آ جائیں گے۔ مسٹر میگھوال جھن جھنو شہر کے امبیڈکر پارک میں منعقد صلاحیت احترام تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کو لوگوں کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے اور کچھ دن کی پریشانیوں کے بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو غیر نقدی نظام سے جوڑ کر ترقی کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں، کیونکہ اس نظام سے وابستہ ہوکر کئی ملک اقتصادی حالت کو مضبوط کر چکے ہیں۔
جلسہ سے رکن پارلیمان سنتوش اہلاوت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منڈاوا ممبر اسمبلی نریندر کمار اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nation backing pm modis demonetisation move arun ram meghwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply