اجمیر کے نصیر آباد قصبہ میںفرقہ وارانہ کشیدگی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر ضلع کے نصیرآباد میں مشتبہ جانور کو ذبح کرنے کے واقعہ پر قصبے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور ہندونواز تنظیموں نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاہم قصبے میں بند کا کوئی اثر نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق کل موٹرسائیکل سوار تاج محمد ایک بوری میں گوشت لے جا رہا تھا جو کسی سے ٹکرانے پر بکھر گیا اور لوگوں نے جانور کے ذبیحہ کے معاملے پر ہنگامہ شروع کردیا اور بند کا اعلان کر دیا۔
پولیس اور انتظامیہ نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر تاج محمد کو حراست میں لینے کے ساتھ ہندونواز تنظیموں سے بات چیت کرکے امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ قصبے میں احتیاطاً پولیس بندوبست کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naseerabad in ajmer district experienced communal tension in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply