نسیم الدین صدیقی نے کہامایا وتی نے 50کروڑ مانگے ،مایاوتی نے انہیں بلیک میلر قرار دیا

لکھنؤ :بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے گئے پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی نے جہاں ایک جانب پارٹی سربراہ مایا وتی پر50کروڑ روپے مانگنے کا الزام لگایا وہیں دوسری جانب مایا وتی نے مسٹر صدیقی کو ٹیپنگ بلیک میلر قرار دیتے ہوئے پارٹی کی آڑ میں پیسے وصولنے والا ٹھگ انسان بتایا۔ محترمہ مایاوتی نے نسیم الدین صدیقی کی طرف لگائے گئے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کے روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ لوگوں نے انہیں بتایا کہ نسیم الدین صدیقی بلیک میلر ہے۔
وہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پیسوں کی وصولی کرتا ہے۔ پیسوں کے لئے پارٹی کے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ “مغربی اتر پردیش کے لوگوں نے ان سے کہا کہ صدیقی بہت بڑا بلیک میلر ہے۔ پارٹی کے بڑے لوگوں کی باتیں ٹیپ کر لیتا ہے اور لوگوں سے کہتا ہے کہ یہ ٹیپ ہم بہن جی کو سنا دیں گے۔ بہن جی آپ کو پارٹی سے نکال دیں گی۔وہ لوگوں سے پیسہ لیتا تھا۔انہیں ڈراتا تھا۔ آج مجھے معلوم ہوا کہ لوگ جو کہتے تھے کہ وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، وہ ثابت ہو گیا۔اس نے پارٹی صدر کی باتیں بھی ٹیپ کی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naseemuddin siddiqui says mayawati demanded rs 50 crore she calls him blackmailer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply