نرسمہاریو اولمپک میں پہلوانی کا جلوہ دکھائیں گے: وجے گوئل

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے پہلوان نرسمہا یادو کو ڈوپنگ الزامات سے بری کئے جانے پر پیر کو راجیہ سبھا میں اپنی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا کہ یہ پہلوان اب ریو اولمپکس میں اترے گا۔
وجے گوئل نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہاکہ 74 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے نرسمہا کو ڈوپنگ الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔وہ اب ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے اتریں گے۔ وزیر کھیل نے کہاکہ نرسمہا سازش کا شکار ہوئے تھے اور ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
نرسمہا کو قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے کلین چٹ دے دی ہے۔وزیر کھیل نے بھی ناڈا انکوائری پینل کی ہی باتوں کو تقریبا دہرایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narsingh will go to rio vijay goel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply