بہار میں راجدھانی ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچی

کٹیہار:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے سونپور ڈویژن کے برونی ۔ کٹیہار ریل سیکشن پر اتوار کے روزپرمانندپور ڈھالا کے قریب راجدھانی ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی سے چل کر ڈبروگڈھ جانے والی 12424 راجدھانی ایکسپریس پرمانندپور ڈھالا کے قریب ریل پٹری پر گری ہوئی اس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جسے ٹرین کو اچانک سامنے دیکھ کر موٹر سائیکل سوار اسے پٹری پر ہی چھوڑ کر بھاگ گیاتھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹرین اور موٹر سائیکل کی زبردست ٹکرکے بعد موٹر سائیکل کے انجن میں پھنس جانے پر ڈرائیور نے فورا ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ اس کے بعد ٹرین کے انجن میں پھنسی موٹر سائیکل کو نکالا گیا۔ حادثے کے باعث برونی۔ کٹیہار ریل سیکشن پر کچھ دیر کے لئے ٹرینوں کی آ مد و رفت میں خلل پڑا۔

Title: narrow escape rajdhani express in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply