نرودہ پاٹیا قتل عام کی عدالتی کارروائی چھ ماہ میں مکمل کرلی جائے:سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے گجرات میں احمدآباد کی ایک زیریں عدالت کو 2002 کے نڑودہ پاٹیا قتل عام کی عدالتی کارروائی چھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ احمدآباد کی ایک خصوصی زیریں عدالت میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔واضح رہے کہ نڑودہ پاٹیا قتل عام کا واقعہ گجرات فسادا ت کے دوران 20 فروری 2002 کو پیش آیا تھا جس میں 11 لوگوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔
اجتماعی قتل کا یہ واقعہ گودھرا سانحہ کے ایک روز بعد وشو ہندو پریشد کی اپیل پر گجرات بند کے دوران پیش آیا تھا۔ نڑودہ پاٹیا معاملے میں جج جیوتسنا یاگنک نے 29 اگست 2012 کو پہلا فیصلہ سنایا تھا۔اس معاملے میں عینی شاہدین، متاثرین، ڈاکٹروں ، پولس عملہ، سرکاری افسران اور فورنسک ماہرین سمیت 327 گواہوں کو سننے اور ان سے جرح کرنے کے بعد ٹرائل کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق لیڈر مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل کے لیڈر بابو بجرنگی کو تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naroda gam massacre sc orders court to complete trial within 6 months in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply