مرکز ی و ہریانہ کابینہ کے دو وزیر وں کو پنجاب میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی ذمہ داریاں سونپی گئیں

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔ پارٹی کی ریلیز کے مطابق بی جے پی صدر امت شاہ نے مسٹر تومر کے ساتھ ہریانہ حکومت کے وزیر کیپٹن ابھیمنیو کو پنجاب اسمبلی انتخابات کا معاون نچارج مقرر کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے بی جے پی خواتین بازو کی سربراہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ سروج پانڈے کو چنڈی گڑھ بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کا الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی صوبہ میں اکالی دل حکومتمیں ایک جونیئر پارٹنر کے طور پر شریک اقتدار ہے۔اور اس اتحاد کو اب کانگریس اور عام آدمی پارٹی نہایت سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra tomar is bjps punjab election in charge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply