مودی حکومت کی اسلحہ فیکٹریوں کو پراڈکشن بڑھانے اور مختصر نوٹس پر ہتھیاردینے پر تیار رہنے کی ہدایت

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بتدریج بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے اسلحہ سپلائروں اور اسلحہ فیکٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پراڈکشن بڑھانے اور مختصر نوٹس پر اسلحہ کی سپلائی کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔
حکومتی اہلکاراور اعلیٰ کمپنی ایکزیکٹیوز نے بتایا کہ حکومت مسلح افواج کی اسلحہ کی فوری ضرورت پوری کرنے کے لیے کمپنیوں اور فیکٹریوں کی صلاحیتوں اور استعداد کا جائزہ لے رہی ہے۔اسلحہ سپلائروں سے رابطہ قائم کر کے انہیں یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اضافی اسلحہ کے ٹھیکے ہنگامی بنیاد پر دیے جا سکتے ہیں۔
ایک اعلیٰ دفاعی ایکزیکٹیو نے کہا کہ حکومت اسلحہ صنعت کی صلاحیت کا حقیقت پسندانہ اندازہ لگانا چاہتی ہے کہ آیا وہ مختصر نوٹس پر اسلحہ فراہم کر سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra mopdi government asks arms suppliers to be prepared in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply