وزیر اعظم مودی نے خام تیل کی قیمتوں میں من مانے اضافہ پراوپیک ممالک کو آڑے ہاتھوں لیا

نئی دہلی:اس بات کا علم ہونے کے چند روز بعد ہی کہ سعودی عرب اور روس خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر تیل سپلائی محدود کرنے کے مختصر مدتی معاہدے پر غور کر رہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے خام تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں باہمی مشاورت اور ذمہ دارانہ طریقے سے طے ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں مصنوعی طور طریقوں سے اضافہ کی کوشش تباہ کن ہو گی۔ وزیر اعظم نے قومی دارالخلافہ میں بین الاقوامی تونائی فورم کی وزیر سطح کے 16ویں اجلاس افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ’تیل اور گیس کاروبار کے ساتھ بہت سی بنیادی ضورتیں وابستہ ہیں ۔اورعام آدمی کو مطبخ میں کھانا پکانے سے لیکر طیاروں میں سفر کرنے تک کے لئے توانائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ خام تیل خریدنے والے ممالک کی بدولت ہی خام تیل کے بازار کی وسیع ہورہی ہے۔اگر تیل پیدا کرنے والے ممالک اس کی قیمت صحیح طریقے سے طے کرتے ہیں تو یہ پیداوار کرنے والے اورصارف دونوں کے ہی مفاد میں ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modis message to opec stop playing with crude oil prices in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply