وزیر اعظم نریندر مودی معافی نہیں مانگیں گے: حکومت

نئی دہلی: حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم کے حوالے سے جو تبصرہ کیا تھا اس پر وہ ہرگز معافی نہیں مانگیں گے۔
حکومت کے اس فیصلہ سے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے ملاقات کے لیے آنے والے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو آگاہ کیا۔یہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب راجیہ سبھا کے چیرمین وینکیا نائیڈو نے فریقین کو افہام و تفہیم سے معاملہ کا تصفیہ کرنے کہا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ وہ اس معاملہ پر کوئی تحریک التوا داخل نہیں کریں گے۔دریں اثنا اس لوکسبھا میں جب اس معاملہ کو اٹھانے کی اسپیکر سمتر امہاجن سے اجازت نہ ملنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ نہ ماننے پر کانگریس اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
واک آؤٹ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کانگریس اراکین کیاس حرکت کی مذمت کی اور ان پر چیخ پکار کر کے کارروائی درہم برہم کرنے کا الزام لگایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi will not apologise govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply