امسال وزیر اعظم نریندر مودی یوم اساتذہ پر طلبا سے خطاب نہیں کر سکیں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اس سال ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے یوم اساتذہ کے موقع پر طلبہ سے خطاب نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم بننے کے بعد سے مسٹر مودی گزشتہ دوبرسوں سے یوم اساتذہ یعنی پانچ ستمبر کو ہر سال ایک خاص پروگرام میں اسکول کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کاجواب دیتے ہیں۔
مسٹر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں کہا کہ وہ کئی برسوں سے یوم اساتذہ پر طلبہ کے ساتھ وقت گزراتے رہے ہیں،لیکن اس بار جی 20 چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے انہیں بیرون ملک جانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کےلئے پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ اور یوم تعلیم دونوں ہے،کیونکہ وہ اسکول کے بچوں سے بھی کافی کچھ سیکھتے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi will not address kids this year on teachers day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply