کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مودی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لائق نہیں

بنگلور: کرناتک کے وزیر اعلیٰ سیدا رمیہ نے کہا ہے کہ چونکہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کو درپیش کئی اہم اور نازک معاملات پر چپی سادھے رہتے ہیں اور ان پر کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں ا س لیے وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سیدا رمیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی ایک وزیر اعظم کے طو ر پر بات نہیں کرتے ۔
ریاست اور ملک کے تعلق سے بے شمار معاملات ہیں لیکن وہ کسی معاملہ پر نہیں بولتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیںجن میں سیاسی محرک کارفرام ہوتا ہے اور غیر ذمہ دارانہ ہوتے ہیں۔

Title: narendra modi unfit to continue as prime minister siddaramaiah in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply