فیس بک پر وزیر اعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ سمیت تما م عالمی لیڈروں سے زیادہ مقبول

جنیوا: فیس بک پر عالمی رہنماکے عنوان سے ایک سروے کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت تما دیگر عالمی لیڈروں سے کہیں زیادہ مقبول اور آگے ہیں۔ امریکہ کی برسن کوہن اینڈ وولف نام کی عالمی مواصلاتی و رابطہ عامہ فرم کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک جائزے کے مطابق سوشل میڈیا پر عالمی لیڈروں کی مقبولیت کا سروے کرنے پر علم ہوا کہ نریندر مودی کو43.2ملین لوگ فالو کر رہے ہیںجبکہ ٹرمپ ، جو دوسرے سوشل میڈیا ٹوئیٹر پر ٹاپ پر چل رہے ہیں،23.1ملین فالوورز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ لیکن پھر بھی اس دوڑ میں وہ مودی سے وہمیلوں پیچھے ہیں۔البتہ گذشتہ14ماہ کے دوران تبصرے، پسندیدگیوں اور اشتراک میں ٹرمپ 204.9ملین رابطوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر نریندر مودی ہیں جن سے 113.6ملین افراد نے اس مدت میں رابطہ کیا ہے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو 46ملین کے ساتھ تیسرے اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیک ہنسون اور ارجنٹینا کے صدر ماریشیو مارسی بالترتیب36اور33.4ملین رابطوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi twice as popular on facebook as donald trump with more than 43 2 million page likes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply