مودی کا 2روزہ دورہ سعودی عرب 2اپریل سے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بلجیم، امریکہ اور سعودی عرب کے دورے کے لیے منگل کو ہندوستان سے روانہ ہو گئے۔دہلی میں گذشتہ شام وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے وزارت کے تین جوائنٹ سکریٹریوں کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لیگ میں وزیر اعظم منگل کو بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز پہنچیں گے ۔
جہاں وہ ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے کے علاوہ کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔دوسرے مرحلہ میں وزی اعظم امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ واشنگٹن ڈی سی میں چوتھی نیوکلیائی سیکورٹی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔بیرونی سفر کے آخری مرحلہ میں وزیر اعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔جہاں وہ سعودی قیادت سے تجارت و سرمایہ کاری سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ دو ہندوستانی کمپنیوں کے دفتر بھی جائیں گے۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیر اعظم کی خصوصی توجہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر رہے گی۔ اس وقت سعودی عرب ہندوستان کا سب سے بڑا ایندھن سپلائرہے ۔اس نے پابندیاں لگنے کے باعث ایران کی جگہ لے لی۔مودی واشنگٹن سے واپسی میں2اپریل کو ریاض اتریںگے۔توقع ہے کہ وہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور دیگر کابینہ درجہ کے وزیروں سے ملاقات کریںگے۔

Title: narendra modi to leave for three nation tour | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply