دیواس میں وزیر اعظم مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عباسی کی دو طرفہ ملاقات نہیںہوگی

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتہ دیواس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں فرصت کے لمحات میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی سے کے ساتھ سو طرفہ ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ اجلاس 22جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور مسٹر مودی 23جنوری کو مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات)وجے گوکھلے نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی جس میںمعلوم کیا گیا تھا کہ کی اس اجلاس میں مسٹر مودی پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی دو طرفہ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi shahid khaqan abbasi at davos external affairs ministry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply