یو پی کے عوام ریاست کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کاچن چن کر صفایہ کررہے ہیں : وزیر اعظم مودی

مہاراج گنج:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی الیکشن میں اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ نکال رہے ہیں اور صوبے کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے میں لگے ہیں۔ مسٹر مودی نے آج یہاں وجے شنکھناد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ لے رہے ہیں۔ اس الیکشن میں انہوں نے پندرہ سال تک ریاست کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔میں ملک بھر میں صفائی ستھرائی مہم چلا رہا ہوں لیکن اترپردیش نے سیاست سے گندگی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو حمایت دینے کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچویں مرحلے کا لوگوں نے حساب لگالیا ہے اب بچنے کی کوشش بے کار ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ قوس و قزح کے سات رنگ ہوتے ہیں اور اترپردیش میں بھی سات مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں اب چھٹے اور ساتویں مرحلے کی پولنگ بھی آپ کے ہاتھ میں ہے۔ راست کے عوام کو اس مرتبہ بی جی پی کو ایسی اکثریت دینی ہے جو پہلے کسی بھی پارٹی کو حاصل نہیں ہوئی ہے۔ یہ الیکشن سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس سے آزادی کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن اپنے اور پرائے کے درمیان اختلاف سے آزاد کرنے کا الیکشن ہے۔ یہ الیکشن سب کو یکساں مواقع دینے کے لئے ہے۔ یہ الیکشن اونچ نیچ کے فرق کو توڑنے والا ہے۔ یہ الیکشن اقربا پروری کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہارڈ ورک اصل میں ہارورڈ سے زیادہ طاقتور ہے۔ ان کا اشارہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور نوبل انعام یافتہ امریتہ سین کی جانب تھا ۔جنہوں نے نوٹ بند کرنے کے ان کے فیصلہ کو غلط بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ملک کا جی ڈی پی متاثر ہو گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi says hard work is above harvard at maharajganj rally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply