ریاستیں گؤ رکشا کی آڑ میں تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں :وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا کہ گؤ رکشا کے نام پر تشدد کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس میںکل جماعتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گﺅ رکشا کے نام پر تشدد کرنے والوں کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تشدد کو سیاسی فائدے کے لئے فرقہ وارانہ رنگ دے کر ملک کا بھلا نہیں کیا جا سکتا۔
میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے نامہ نگاروں کو اجلاس کی روداد گوش گذار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سخت لہجے میں کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ گائے کو ماں کہا جاتا ہے لیکن اس کے بہانے قانون ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ اوراس کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ گؤ رکشا کے نام پر ہونے والے تشدد کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گؤ رکشا کی آڑ میںبہت سے لوگ ذاتی دشمنی کے باعث قانون ہاتھ میں لے کر خوفناک جرم کر رہے ہیں۔ جو لوگ اپنی دشمنی کی وجہ سے انتقام لینے کے لئے ایسے واقعات کو انجام دے رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں گﺅ رکشا کے نام پر آئے دن تشدد کی خبریں آرہی ہیں اور لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا جا رہا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi rebukes gau rakshaks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply