کانگریس لیڈر علوی نے نریندر مودی کو نہایت بے وقوف وزیر اعظم قرار دیا

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راشد علوی اس وقت پھر تازہ تنازعہ میں گھر گئے جب انہوں نے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی ے پی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ایک ٹی وی شو” سمواد“ میں حصہ لیتے ہوئے مودی کو نہایت درجہ کے بیوقوف وزیر اعظم سے تعبیر کیا۔
علوی نے اس شو میں موجود افراد سے، جن میں وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی بھی موجود تھیں ، گوگل سرچ میں مودی کو سب سے زیادہ بے وقوف وزیر اعظم قرار دیےے جانے پر کیا کارروائی کی جارہی ہے۔علوی کے اس بھدے تبصرے سے سامعین بھڑک اٹھے اوران سے کہاکہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔منتظمین کے ذریعہ سامعین کو پرسکون رہنے کی تلقین کیے جانے کے باوجود وہاں موجود لوگوں نے ”شیم شیم ‘ ‘اور کانگریس شرم کرو شرم کروکے نعرے لگانا جاری رکھے۔
علوی کے ریمارکس پر سمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس میںوہی افراد قیادت کے منظور نظر اور آنکھ کا تارہ ہیں جو مودی کی تذلیل کریں۔مودی کے خلاف زہر اس قدر سرایت کر گیا ہے کہ یہ تمیز کرنا بھی بھول گئے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔
ایرانی نے کہا کہ جب راشد بھائی اس قسم کے الفاظ وزیر اعظم کے خلاف استعمال کرتے ہیں تو اسی سے اندازہ لگا لیا جائے کہ وہ یہ کہہ کر کہ ”سنا ہے کہ آپ مودی جی کے نہایت قریب ہیں“کسی خاتون کے خلاف کیسے رکیک الفاظ استعمال کرتے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں اور پھر پوچھا جاتا ہے کہ سمرتی ایرانی کیوں غصہ کرتی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi most stupid pm says rashid alvi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply