ماتا امرتانندمئی کے 63 ویں یوم پیدائش اماں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ماتا امرتانندمئی کے 63 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک اور مقدس موقع پر میں امّاں کو اپنے دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی طویل عمر اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ وہ اپنے لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے مینارہ نور ہیں۔ نہ صرف یہ کہ وہ اپنے متعدد عقیدت مندوں کے لئے حیات کا متبادل بن چکی ہیں بلکہ ایک حقیقی ماں کے طور پر وہ بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر مرئی اور غیر مرئی ہاتھوں سے اپنے عقیدت مندوں کی حفاظت اور پرورش کرتی ہیں۔
میں ان خوش قسمت لوگوں میں ہوں جنہیں امّاں کی دعائیں اور بے لوث محبت حاصل ہوتی رہی ہے۔ تین برس قبل مجھے امرتا پوری میں حاضر ہونے کا موقع ملا تھا ، جب اما ںکی 60 ویں سال گرہ کی تقریب میں مجھے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا تھا۔.آج میں اتنا خوش قسمت تو نہیں ہوں کہ اس طرح کی تقریبات میں ذاتی طور پر حصہ لے سکوں ، تاہم تکنالوجی کی مدد سے انہیں خراج عقیدت پیش کر کے بھی میں خوش ہو جاتا ہوں۔ میں ابھی کیرل سے واپس آیا ہوں اور کیرل کے عوام سے جو محبت اور شفقت مجھے حاصل ہوئی ہے اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایسے سنتوں کی سر زمین رہی ہے جنہوں نے ہر مرئی شے میں خدا کا جلوہ دیکھاہے۔ ان چیزوں میں بنی نوع انسان واضح طور پر شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنی نوع انسان کی خدمت ان کا نصب العین رہی ہے۔ میں اس بات سے واقف ہوں کہ امّاں اپنا کھانا دوسروں کو دے کر خوش ہوا کرتی تھیں۔ معمر اور ضعیف افراد کی خدمت اورضرورت مندوں کی مدد ان کا بچپن کا شعار تھا۔ وہ بھگوان کرشن کی بھی پرستش کیا کرتی تھیں۔ مسٹرنریندر مودی نے کہا کہ یہ دو خوبیاں ان کی قوت رہی ہیں۔
خدا کی ذات سے عقیدت اور غریبوں سے وابستگی کا عملی پہلو یہ ہے کہ وہ پیغام جو میں خود ذاتی طور پر امّاں کے ساتھ اپنی وابستگی کی بنیاد پر لے آیا ہوں۔ پوری دنیا میں موجود ان کے لاکھوں عقیدت مند بھی اسی میں یقین رکھتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi joins birthday celebration of mata amritanandamayi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply