بی جے پی ملک میں چلائی جانے والی تمام تحریکوں کی قائد رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ رہنماؤں لال کشن آڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کے ہمراہ نئی دہلی میں 6دین دیال اپادھیائے مارگ پر پارٹی کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتاح کرتے ہوئے کہا کہ جن سنگھ اور بی جے پی آزادی کے بعد ملک میں ہونے والی تمام اہم عوامی تحریکوں کی قائد رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی حب الوطنی رنگ سے رنگی ہوئی صد فیصد جمہوری اور قومی مفاد کے لیے جان قربان کر دینے والے کارکنان کی پارٹی ہے اور آزادی کے بعد ملک میں جتنی بھی تحریکیں چلائی گئیں ان کی قیادت جن سنگھ اور پھر نئے نام کے ساتھ بی جے پی نے کی جس پرنہیں بہت فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سفر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جیسی عظیم شخصیات کے ساتھ شروع ہوا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کر کے سپریم کورٹ کی اس ہدایت پر ، جس میں اس نے کہا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاتر لوٹئین بنگلہ زون سے کسی دوسری جگہ منتقل کر لیں،عمل کرنے والی پہلی پارٹی ہونے کااعزاز حاصل کرلیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi inaugurates new bjp headquarters in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply