ثقافتی ورثوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر ہندوستانی پر:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام کو ملک کے بیش قیمت ثقافتی ورثوں پر فخر کرنا چاہیے اور ان کے تحفظ کے لئے ہر ہندوستانی کا اپنا فرض نبھانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں، ریٹائرڈافراد، اسکولی بچوں اور کارپوریٹ سیکٹر کو شراکت دار بنایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے دہلی کے تلک مارگ می 2.58ایکڑ پر بنے چار منزلہ دھروہر بھون کا افتتاح کرتے ہوئے اسے قوم کے نام وقف کیا اور کہا کہ دنیا کے ملکوں میں ریٹائرڈ افراد تاریخی ورثوں کے تحفظ میں اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ہمارے ملک میں ابھی یہ سوچ پیدا نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں یہ سوچ پیدا کرنی ہے۔

سماج جس طرح تاریخی ورثوں کا تحفظ کرسکتا ہے کوئی سرکاری ایجنسی نہیں کرسکتی۔ کارپوریٹ ورڈ کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔انہوں نے تاریخی ورثوں والے شہروں کے اسکولی بچوں کو مقامی وراثت کے بارے میں پڑھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارو ں سال کی ہماری تاریخ جو ہمارے آباو اجداد چھوڑ کر گئے ہیں،دنیا کے لئے کسی عجوبہ سے کم نہیں ہے۔ اسے اگر صرف دنیا کو دکھا دیا جائے تب بھی ہماری سیاحت بلندیوں کو چھونے لگے گی ۔

وزیر اعظم نے تاریخی ورثوں کی تصویریں اتارنے پر پابندی کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضابطہ تبدیل ہونا چاہئے۔اے ایس آئی کی بیش بہا خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے اس پر حیرت بھی ظاہر کی کہ اے ایس آئی کئی اہم یادگاروں کی تصویر کشی کی اجازت نہیں دیتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi inaugurates dharohar bhawan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply