وزیر اعظم مودی نے روایت سے ہٹ کر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ کا ہوائی اڈے جا کراستقبال کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روایتی پروٹوکول بالائے طاق رکھتے ہوئے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ ” ایک قریبی دوست کا پرجوش خیرمقدم! خصوصی دوستی کے اشارے کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا استقبال کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی معمول کی ٹریفک سے ایئر پورٹ پہنچے اور اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کا استقبال کیا، جو ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر آئی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہو ئے بتایا کہ ” وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ایئر پورٹ پر استقبال کیا”۔
ایئر پورٹ پر آمد کے بعد بنگلہ دیشی حکام اور شیخ حسینہ کے قافلے میں شامل افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد شیخ حسینہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، جس میں دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس دورے سے تقریبا دو سال پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی ڈھاکہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ توانائی، سول نیوکلیائی توانائی اور سڑک و فضائی رابطے کے شعبوں میں تعاون سے متعلق تقریباً 30 مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi goes to delhi airport to receive bangladeshs sheikh hasina in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply