جاپان کے وسط مدتی انتخابات میں آبے کی جیت پر مودی کا پیغام مبارکباد

نئی دہلی: (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ ملک میں کرائے گئے وسط مدتی انتخابات میں مسٹر آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے دو تہائی سیٹیں حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
fفاس بڑی جیت کے موقع پر وزیراعظم نے مسٹر آبے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “میرے دوست شینزو آبے کو مبارکباد۔ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے دل سے مبارک باد۔ مجھے امید ہے کہ مسٹر آبے کی قیادت میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi congratulates shinzo abe on re election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply