تمل ناڈو کے معرف صحافی چو راما سوامی کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے سینئر صحافی، راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سیاسی تجزیہ’ چو‘ راما سوامی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ’چو‘ کے انتقال پر ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ چو راما سوامی ذہین، بے باک لکھنے والے اور نہایت باصلاحیت تھے۔ انہیں ان کی موت سے بہت صدمہ پہنچا ہے اور وہ ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کرچو راما سوامی ایک عزیز دوست تھا۔ میں نے ان کی میگزین کے قارئین کے سالانہ اجلاس کا حصہ رہا ہوں۔ وہ ایک بے مثال ایڈیٹر تھے۔ مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن نے چو راما سوامی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہمہ جہت صلاحیت والے مسٹر راما سوامی کے انتقال سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ ان کے خاندان اور ’تغلق‘ کے ملازمین اور ہزاروں قارئین کے تئیں میری تعزیت۔ واضح رہے کہ مسٹر راما سوامی تغلق میگزین کے بانی مدیر تھے اور انہیں مزاح کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری بھی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi condoles passing of thuglak founder editor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply