وزیر اعظم نریندرمودی نے استنبول ہوائی اڈے پر خود کش دھماکوں کی مذمت کی

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کے استنبول میں اتا ترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خود کش حملے کی آج سخت مذمت کی۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ” استنبول حملہ غیر انسانی اور ہولناک ہے۔ میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو میری ہمدردی، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں“۔
واضح رہے کہ ترکی میں استنبول کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر کل دیر رات تین خود کش حملہ آوروں نے دھماکے سے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی ا ور پھر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔
جس میں 36 لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 145 لوگ زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں مارے گئے زیادہ تر لوگ ترکی کے شہری ہیں۔ ہلاک شدگان و زخمیوں میںکچھ غیر ملکی اور پولس اہلکاربھی شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: narendra modi condemns suicide attack on istanbul airport in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply