پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی کارروائی جام کے خلاف12اپریل کو وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کا اپواس

نئی دہلی:حال ہی مں پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس حزب اختلاف کے متواتر رخنہ ڈالنے کے باعث کوئی کام کاج کیے بغیر ختم ہوجانے کے خلاف احتجاج میں و زیر اعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ12اپریل کو ایک روز کے اپواس(برت) پر بیٹھیںگے۔لیکن برت رکھنے کے بعد بھی وزیر اعظم روزمرہ کا کام کاج حسب معمول کرتے رہیں گے،علاوہ ازیں حکومتی افسران اور عام لوگوں کے ساتھ ملاقاتین بھی کریں گے اور فائلیں بھی کلیر کرتے رہیں گے۔
اپواس پر بیٹھنے سے پہلے وزیر اعظم بدھ کی شام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔پارٹی صدر امیت شاہ بھی کرناٹک کے شہر ہبلی میں برت رکھیں گے ۔ بی جے پی کے اس فیصلے کو پیر کے روز کانگریس کے اس سدبھاؤنا اپواس کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو اس کے صدر راہل گاندھی کی قیادت مین کانگریس رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے وا ش آؤٹ اور مودی حکومت کی دلت مخالف اور کسان دشمن پالیسیوں کے حوالے سے اس کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا تھا۔
بی جے پی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ اپواس رکھنے کا آئیڈیا مودی کا تھا جو عوام کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اس بات سے واقف یںکہ پارلیمنٹ کا اجلاس نہ چلنے دینے سے عوام کتنے پریشان ہیں۔یہی وجہ ہے کہ این ڈی اے کے ممبران پارلیمنٹ نے بجٹ اجلاس کا 23روز کا مشاہراہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Title: narendra modi amit shah to fast on apr 12 to protest parliament logjam | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply