راہل گاندھی نے نریندر مودی کو امیتابھ بچن سے بڑا ایکٹر بتایا

امریلی(گجرات): کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے سوراشٹر خطہ کے وسوا دار، ساور کنڈلا اور امریلی میں پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران پاٹیداروں سے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو رافیل جنگی طیاروں کے سودے پر ان کی خاموشی اور چند مخصوص صنعتکاروں سے ان کی قربت پر ہدف تنقید بنایا ۔
انہوں نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی کے دوران تقریر جذبات میں آکر اپنی آواز میں رقت طاری کر لینااور آنسوبہانے پر چٹکی لیتے ہوئے انہیں امیتابھ بچن سے زیادہ بہتر ادکار بتایا۔سوار کنڈلا میں تقریر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی جی زبردست ایکٹر ہیں ۔ایکتنگ میں تو انہون نے امیتابھ بچن کو بھیمات دے دی۔
عام طور پر کسی بھی ادکار کو آنسو بہانے والے سین کے لیے آنکھوں میں کانٹکٹ لینس لگانا پڑتے ہیں اور کوئی دوا بھی ڈالی جاتی ہے تاکہ آنسو بے اختیار بہنے لگیں۔
لیکن مودی جی کو دیکھو انہیں آنسو بہانے کے لیے کسی کانٹیکٹ لینس کی ضرورت نہیں پڑتی ۔راہل نے کہا کہ مودی جی جو کہتے ہیںوہ کبھی کرتے نہیں ۔ ان کی باتیں زمین پر نہیں دکھائی دیتیں۔ مودی جی بس لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi a fantastic actor better than big brahul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply