مودی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے کوئی بڑا فرقہ وارانہ فسادنہیں ہوا : نقوی

نئی دہلی: ملک کی ترقی کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جذبہ خیر سگالی لازمی ہے اور مودی حکومت ہندوستان کے تمام عوام کی سماجی ، معاشی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے عہد کے ساتھ تیز رفتار کام کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے یہاں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی سالانہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد فرقہ وارانہ فسادات پر قابو پایا ہے یہی وجہ ہے کہ سال 2016۔ 2015 میں ملک میں کوئی بڑا فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا ہے اور جو اکا دکا فسادات ہوئے ہیں وہفرقہ وارانہ نہیں بلکہ گروہی نوعیت کے تھے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ آئین ہند میں اقلیتوں کو دیئے گئے حقوق کو کوئی بھی پارٹی ، حکومت یا کوئی بھی نظام ہرگز سلب نہیں کر سکتا کیونکہ اس کی بنیادیں کافی گہری اور مضبوط ہیں جو لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ایسی طاقتوں کو بے اثر کرنا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naqvi to inaugurate annual conference of state minorities commission in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply