گجرات سے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ روانہ، مرکزی وزیر مختار عباس نے الوداع کہا

احمد آباد:اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہر مسلم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار سفر حج پر جائے۔
یہ بات مسٹر نقوی نے اتوار کی صبح احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گجرات کے عازمین حج کے پہلے دستہ کو الوداع کہتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرمسٹر نقوی نے دعا کی کہ اس بار کے فریضہ حج کی ادائیگی سے ہمارے ملک اور پوری دنیا میں امن وخوشحالی اور ہم آہنگی کے پیغام کو تقویت ملے۔ اس موقع پر گجرات کے شہری ہوابازی کے وزیر بابو بھائی کو کھیریا ، خواتین اور اطفال کی بہبود کی وزیر نرملا واد ھوانی، گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین محمد علی قادری اور دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔گجرات سے پہلے دستہ میں مجموعی طور پر 300 عازمین حج اتوار کی صبح سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہوئے۔
گجرات سے تقریبا 7500 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔ 2016 کے سفر حج کے لئے پورے ہندوستان میں حج کمیٹی کی طرف سے تقریبا ایک لاکھ بیس عازمین حج کےلئے 21 مقامات پر سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 36 ہزارعازمین حج پرائیویٹ ٹور آپریٹر زکے توسط سے سعودی عرب جائیں گے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں 21 مراکز پر اور سعودی عرب میں بھی عازمین حج کی سہولتیںاور تحفظ کے لئے مناسب بندوبست کئے گئے ہیں۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ وہ خود تمام بندوبست کی نگرانی کررہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naqvi flags off first batch of haj pilgrims from gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply