آندھرا پردیش کی سابق وزیر شلپا موہن ریڈی تیلگو دیشم چھوڑ کروائی ایس آر کانگریس میں شامل

حیدرآباد :آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کو ریاست کے ضلع کرنول میں اس وقت زبردست دھچکا پہنچا جب سابق وزیر شلپا موہن ریڈی نے تلگودیشم پارٹی چھوڑ کر سب سے بڑی حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا موہن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں تک تلگودیشم میں خدمات انجام دینے کے باوجود ان کو کوئی حیثیت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ نندیال اسمبلی حلقہ سے وائی ایس آرکانگریس کی کامیابی پر تلگودیشم پارٹی کا مستبقل تاریک ہوجائے گا۔ ضلع کرنول میں شلپا موہن ریڈی کی بنیاد کافی مستحکم ہے ، اس خاندان کے اختلافات بھوما خاندان سے طویل عرصہ سے چلے آرہے ہیں۔جب بھوما ناگی ریڈی اور ان کی بیٹی بھوما اکھیلا پریہ نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی تو شلپا موہن ریڈی کے خاندان نے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور اب نندیال اسمبلی کے حلقہ کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ بھوما ناگی ریڈی کے چل بسنے کے سبب یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ تلگودیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو کا اس حلقہ سے بھوما ناگی ریڈی کے بھانجہ بھوما برہمانند ریڈی کو ٹکٹ دینے کا ارادہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nandyal silpa mohan reddy quits tdp joins ysr congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply