ناندیڑ ۔حیدر آباد فضائی خدمات سے مرہٹواڑہ خطہ میں ترقی ہوگی

ممبئی:مہاراشٹرکی وزیر دیہی ترقی پنکجا منڈے نے آج کہا ہے کہ ناندیڑ۔حیدرآباد فضائی خدمات سے مراٹھواڑہ علاقہ میں سیاحت اور ترقی کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے علاقائی فضائی رابطہ کو فروغ دینے کے لئے سرکاری اسکیم کے تحت پہلی شملہ۔نئی دہلی فلائٹ کا افتتاح کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کڑپہ۔حیدرآباد اور ناندیڑ۔حیدرآباد سکشن پر علاقائی رابطہ کی اسکیم کی فلائٹس کو جھنڈی دکھائی۔ اس اسکیم کے ذریعہ جسے اڑان یا ”اڑے دیش کا عام ناگرک“دیا گیا ہے کا مقصد خدمات انجام نہ دینے والے ایرپورٹس اور کارکرد45 ایرپورٹس میں رابطہ پیداکرنا اورفی گھنٹہ/نشست 2500روپئے کرایہ کے ذریعہ فضائی سفر کو قابل دسترس بنانا ہے۔ وزیراعظم نے فضائی خدمات سے استفادہ کی عام آدمی کی خواہشات کو پورا کیا ہے۔منڈے نے گرو گوبند سنگھ ایرپورٹ ناندیڑ میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سستے فضائی ٹکٹس کے سبب عوام اڑان خدمات کا استعمال کرسکیں گے۔ اس علاقہ کی ترقی کے فروغ کے لئے بہتر رابطہ ضروری ہے۔ فضائی خدمات سے نہ صرف اس علاقہ کی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت کی بھی حوصلہ ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بیڑ ضلع میں ریلوے انفرااسٹرکچر سے متعلق کاموں کے لئے مناسب فنڈس فراہم کئے ہیں۔ ریاستی وزیر لیبر سمبھاجی پاٹل نیلگاونکر ‘ رکن اسمبلی بی پی ساونت ‘ رکن پارلیمنٹ ناندیڑ و ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوان ان اہم شخصیتوں میں شامل تھے جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nanded hyderabad flight to boost development in marathwada in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply