نجمہ ہبت اللہ کی گورنر کے طور پر حلف برداری

نئی دہلی:سابق مرکزی اقلیتی وزیر ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے اتوار کی صبح منی پور کی 18 ویں اور پہلی خاتون گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ منی پور ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس راکیش رنجن پرساد نے ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ کو گورنر ہاؤس میںعہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد بحیثیت گورنر انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
بعد میں نامہ نگاروں سے بات ان کی یہی ترجیح ہے۔ منی پور قومی راجدھانی سے سیکڑوں میل دور ہے لیکن یہ ہمارے دلوں سے دور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتی رہیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے دور اقتدار میںسب سے طویل عرصے تک (17سال) راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدہ پر فائزرہنے والی محترمہ نجمہ ہبت اللہ مئی 2014 سے جولائی 2016 تک بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور بنایا گیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں مودی کابینہ کی توسیع سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najma heptulla sworn in as manipur governor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply