منی پور کی گورنر ہبپت اللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی:منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے گذشتہ روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور منی پور کے سماجی و اقتصادی اور تعلیمی ترقی سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ہپت اللہ نے وزیر اعظم کو منی پور میں سیاحت کے امکانات سے آگاہ کرایا اور یقین دلایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور وغیرہ جیسے بڑے شہروں سے براہ راست ہوائی خدمات حاصل ہونے سے ریاست میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور منی پورکی قدرتی خوبصورتی اور وہاں کی ثقافت کا جائزہ لینے کے لئے لوگوں کو متحرک کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کی مہارتوں کی ترقی پر توجہ دے کر اور انہیں مائیکرو کریڈٹ کی مدد کے ساتھ جوڑ کر، ریاست میں نہ صرف ملازمتوں کو فروغ ملے گا بلکہ کاروباری بننے کے لئے بھی انکی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ، صفائی مہم، بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ “جیسے سماجی اہمیت کے مختلف منصوبوں کو منی پور میں بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لئے اور ان کوششوں کو عوامی تحریک کی شکل دینے کے لئے خاص کوشش کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے گورنر ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کے ذریعہ ریاست کے لئے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی اور سماجی ترقی کے منصوبوں کے لئے بیداری مہم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے پر ان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ترقیاتی اقدامات اور مختلف سماجی و اقتصادی اور تعلیمی کوششوں کو شروع کرنے اور ان کو فروغ دینے کے لئے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ گورنر نے وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی اور ریاست میں امن و قانون کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najma heptulla calls on pm modi discusses development of manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply