نجمہ ہبت اللہ منی پور کی گورنر مقرر

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تین ریاستوں میں گورنروں کی تقرری کرتے ہوئے مودی سرکار کی سابقہ کابینہ وزیر نجمہ ہبت اللہ کومنی پور اور راجستھان سے بی جے پی کے لیڈر وی پی سنگھ بدنور کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا ہے۔
منی پور کی گورنر مقرر کیا ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر جگدیش مکھی کو انڈمان نیکوبار جزائر کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹریہ پتی بھون سے آج جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر جمہوریہ نے نجمہ ہبت اللہ اور بدنور کے علاوہ مسٹر بنوری لال پروہت کو آسام کاگورنراوردہلی میں بی جے پی حکومت میں وزیر رہ چکے جگدیش مکھی کو انڈمان نیکوبار جزائر کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشخاص کی تقرریاں انہی تاریخوں سے نافذ العمل ہوں گی جب وہ اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔ واضحرہے کہ محترمہ نجمہ ہبت اللہ نے گذشتہ ماہ مرکزی کابینہ سے استعفی دیا تھا۔ وہ منی پور کی اٹھارہویں گورنر ہوں گی، جہاں اگلے سال فروری میں انتخابات ہونے والے ہیں۔انڈمان نکوبار کے اگلے گورنر مقرر کئے گئے پروفیسر جگدیش مکھی لفٹننٹ جنرل اے کے سنگھ کی جگہ لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najma heptulla appointed manipur governor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply