دہلی کے لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ نے استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔یہ اطلاع ان کے دفتر سے جاری بیان میں دی گئی ہے۔مسٹر جنگ نے جو 2013 میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر بنائے گئے تھے، اپنا استعفی مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس سالہ چانسلر 65 نجیب جنگ کی بابت سمجھا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ تعلیمی شعبے کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔نجیب جنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بعد سب سے پہلے دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ اشتراک عمل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najib jang resigns in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply