دہلی کے مستعفی لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے گزشتہ روز اچانک استعفیٰ دینے کے بعد مسٹر نجیب جنگ نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق مسٹر نجیب جنگ نے ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم کے دفتر میں مسٹر مودی سے ملاقات کی۔ مسٹر نجیب جنگ نے کل شام اپنے عہدے سے اچانک استعفی دے دیا تھا جس سے دہلی کے سیاسی حلقوں میں حیرانی ظاہر کی گئی۔ مسٹر نجیب جنگ نے استعفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ کہا ہے کہ وہ پھر سے درس وتدریس کی دنیا میں لوٹنا چاہتے ہیں۔
مسٹر جنگ سال 2013 میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بننے سے پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج صبح ناشتے پر مسٹر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Najeeb jung meets pm narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply