اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے 9ممبران اسمبلی کی نااہلی کو چیلنج کرنے والی عذر داری خارج کر دی

نینی تال: اتراکھنڈ میں وزیر اعلیٰ ہریش راوت اور حکمراں جماعت کانگریس کو خاص طور پر اس وقت زبردست تقویت حاصل ہوئی جب نینی تال ہائی کورٹ نے 9باغی ممبران اسمبلی کی انااہلی کو چیلنج کرنے والی عذر داری کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ انہوں نے برضا و رغبت پانی سیاسی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے جس کے پیش نظر ا نہیں نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
جسٹس یو سی دھیانی نے اپنے57صفحاتی فیصلہ میں کہا ہے کہ آئین کی دسویں شق کے پیرا گراف 2(1) (a)میں بیان کردہ ضابطے مدعا علیہان کے خلاف جاتے ہیں۔انہوں نے یہ فیصلہ ان دو رٹ پٹیشنوں کی سماعت کے بعد دیا ہے جس میں اسپیکر گووند سنگھ کی اس رولنگ کو چیلنج کیاگیا تھا جس کی رو سے ان9منحرف اراکین کو ہریش راوت کی زیر قیادت کانگرس حکومت کے خلاف بی جے پی سے سانٹھ گانٹھ کرنے پر اسپیکر نے نااہل قرار دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nainita hc rejects plea of disqualified cong mlas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply