سمرتی ایرانی کو وزارت اطلاعات و نشریات اور تومر کو شہری ترقی کا اضافی چارج ددے دیا گیا

Naidu resigns; Smriti gets I&B Ministry, Tomar Urban
نئی دہلی: وزیر کپڑا سمرتی ایرانی کو وزیر اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج دے دیا گیا کیونکہ وینکیا نائیڈو کو ،جو اس عہدے پر فائز تھے، حکمراں محاذ این ڈی اے نے اپنا نائب صدر میدوار نامزد کیا ہے۔ شہری ترقیات کی وزارت وزیر سماجی انصاف و اختیارات نریندر سنگھ تومر کو دے دی گئی۔ وزیر اعظم کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر نائیڈو نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔کپڑا وزیر سمرتی ایرانی کو اطلاعات و نشریات کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ دیہی ترقی پنچایتی راج اور پینے کے پانی کے وزیر نریندر سنگھ تومر کو شہری ترقی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
مسٹر نائیڈو کو کل نائب صدر کے عہدے کے لئے این ڈی اے کا امیدوار اعلان کیا گیا تھا۔محترمہ ایرانی کی راجیہ سبھا کی رکنیت18اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لیے گجرات،جس کی ایرانی نمائندگی کر رہی ہیں،بنگال اور گوا میں8اگست کو انتخابات ہوں گے۔اس سے قبل وزیر اعظم مودی کو وزارت دفاع کا اضافی چارج وزیر مالیات ارون جیٹلی کو دینا پڑا تھا کیونکہ منوہر پاریکر کو اس سال کے اوائل میں وزیر اعلیٰ بنا کر واپس گوا بھیج دیا گیا تھا۔