آئیڈیولوجی کی بات وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی:وینکیا نائیڈو

نئی دہلی:مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں نظریہ کی بات ایسے لوگ کررہے ہیں جنہوں نے ملک میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے صدر جمہوریہ کے لئے قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) کے امیدوار رام ناتھ کووند کے کاغذات نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر ارتی انتخاب میں نظریہ کا سوال ہی نہیں اٹھتا کیونکہ یہ ایک آئینی عہدہ ہے۔ اس میں ایک ہی نظریہ ہے اور وہ آئین کے تئیں عزم ہے۔ ملک میں ‘ایمرجنسی لگانے والے اور جمہوریت کے دشمن لوگ نظریے کی بات کر رہے ہیں۔
لوگو ں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ملک میں ایک صدر جمہوریہ ایسے بھی رہے جنہوں نے کابینہ کی تجویز کے بغیر ہی ملک میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔ ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کی اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کی اپیل پر طنز کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ ‘ سہولت’ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر کی آواز کی اپیل کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا ہے۔ کانگریس ایک بار صدر کے انتخابات میں اسی آواز کا استعمال کر کے اپنے امیدوار نیلم سنجیو ریڈی کو دھوکہ دے کر ہرا چکی ہے اور ان کے خلاف وی وی گری کو جیت دلا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مسٹر کووند کی قابلیت کو ذہن میں رکھ کر انہیں ووٹ دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naidu hits out at congress for ideology comment questions emergency in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply