ممبئی ناگپور دورونتو ایکسپریس کا انجن اور9ڈبے پٹری سے اتر گئے

ممبئی: مہاراشٹرمیں ممبئی سے ناگپور جانے والی دورونتو ایکسپریس کا انجن اور 9ڈبے آسا گاؤں اور واسند ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئے۔ریلوے حکام نے کہا کہ ابھی تک اس حادثہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔موصول رپورٹ کے مطابق کلیان سے ایک ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی ہے۔
ریلوے بورڈ کے چیرمین لوہانی نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہی ہفتہ میں ہونے والا یہ دوسرا ریل حادثہ ہے جو اتر پردیش میں 23اگست کو دہلی جانے والی کیفیات ایکسپریس کے اس حادثہ کے چند روز بعد پیش آیا ہے جس میں 9ڈبوں کے پٹری سے اتر جانے کے باعث کم از کم81افراد زخمی ہو گئے تھے۔
مجموعی طور پر اس ماہ اگست میں ہونے والا یہ چوتھا ٹرین حادثہ ہے ۔19اگست کو اترپردیش کے ہی مظفر نگر میں اتکل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی جس میں22افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔جس پر مرکزی وزیر ریل سرش پربھو نے مستعفی ہونے کی پیش کش کی تھی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nagpur mumbai duronto express derails in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply