ناگالینڈ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرپولیس کی فائرنگ 2ہلاک،دس زخمی

کوہیما: ناگالینڈ کے دیماپور اور لوگ لونگ شہر میں ریاستی سرکارکے خلاف مظاہرہ کر رہی بھیڑ پر پولیس کی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل رات دیماپور میں پولیس کی فائرنگ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لوگ لونگ میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کے دوران پولس فائرنگ میں سات افراد زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں میں ایک کی شناخت وجو میتھا کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
ان ہلاکتوں کے بعد پوری ریاست میں حالات اور بھی کشیدہ ہو گئے اور حکام کو کرفیو نافذ کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات یکم فروری کو کرانے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے خلاف یہ پر تشدد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

Title: nagaland continues to remain tense curfew still on in some parts | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply