نابھاجیل سے فرارچھ قیدیوں کے دو مسلح ساتھی پنجاب کی سرحد پار کر کے سرسا میںداخل

سرسا:پنجاب کی نابھا جیل توڑ کر گزشتہ 27 نومبر کو فرار ہونے والے چھ قیدیوں کے دو ساتھی کل رات پنجاب کی سرحد سے سرسا میں داخل ہوگئے۔ پولس کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے پٹیالہ اور سرسا کی پولس نے کل پوری رات مشترکہ تلاشی مہم چلائی لیکن یہ لوگ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سرسا سے متصل ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسیاں بھی اپنی سطح پر جانچ کررہی ہیں۔ ضلع سرسا کے بڑامڈا تھانہ کے انچارج یادویندر سنگھ نے بتایا کہ پٹیالہ پولس افراد کو تلاش کررہی تھی جو نابھا جیل توڑنے کے معاملے میں ملوث تھے اور بذریعہ کار یہاں آئے تھے۔ پولس ان کے موبائل لوکیشن کی بنیاد پر ان کا تعاقب کررہی ہے۔
بڈمڈا تھانہ کے گاؤں ساہو والا اور کرم گڈھ کے درمیان ان کی موٹر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد وہ گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں گھس گئے۔ گاو¿ں والوں نے ان نوجوانوں کے پاس ہتھیار ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ نابھا جیل بریک کے معاملے میں ملوث نوجوانوں کی کار ڈیزائر سوئفٹ کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nabha jaill break case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply