عمران خان کردار کا آدمی ہے،اعتماد کیا جا سکتا ہے،حلف برداری تقریب میں شرکت کروں گا:نوجوت سنگھ

نئی دہلی:سابق کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لیےاپنے سربراہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے اور وہ اس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے کھیل و بالی ووڈ کی جن ہندوستانی شخصیات کو اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا ہے ان میں سدھو پہلی شخصیت ہے جس نے دعوت نامہ قبول کرنے اور پاکستان جانے کی تصدیق کی ہے۔

سدھو نے پاکستانی وزیر اعظم منتظر عمران خان کو ”با کردار شخصیت“سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی لوگوں کے درمیان پل بنانے، بندشیں توڑنے اور انہیں متحد کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور میں اس دعوت نامہ کو قبول کرتا ہوں۔

سدھو نے کہا کہ ذہین شخصیات کی مدح سرائی کی جاتی ہے، طاقتور سے ڈرا جاتا ہے لیکن کردار کی شخصیت پر اعتماد کیا جاتا ہے۔اور خان صاحب ” کردار کے آدمی “ ہیں۔ ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔

واضح ہو کہ سدھو پہلے کرکٹر تھے جنہوں نے 25جولائی کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سب سے بڑی واحد پارٹی بن کر ابھرنے پر عمران خان کو مبارکباد دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: N s sidhu accepts pm in wiating imran khans invitation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply