پنجاب میں میری کار پر لاٹھیاں و پتھر مارے گئے: کیجریوال

لدھیانہ:عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اعروند کیجری وال نے ٹوئیٹ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے دوران لدھیانہ ضلع میں ان کی کار پر لاٹھی اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کیجریوال نے کہا کہ لدھیانہ میں میری کارپر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس میں ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر ہی سوال کیا کہ کیا بادل اور کانگریس نروس ہیں۔ لیکن وہ میرا جوش وجذبہ کم نہیں کر سکتے اور نہ ہی ایسی بزدالانہ حرکتوں سے انہیںڈرایا جا سکتا ہے۔ عام آدنمی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ کیجری وال بال بال بچ گئے ۔اگر حملہ آور ایک انچ اور قریب آجاتے تو کیجری وال شدید زخمی ہو گئے ہوتے۔لیکن یہ خدا کا کرم ہی ہے کہ وہ ان کا بال بھی بیکا نہیں ہوا۔ پارٹی لیڈر اشیش کھیتان نے اس حملے کے لئے شرومنی اکالی دل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کی کارپر پتھروں اورڈنڈوں سے حملے ہوتے رہے پنجاب پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور ان غنڈوں کے خلاف کوئی کاررروائی نہیں کی ۔گزشتہ سال دہلی میں زبردست جیت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی انتخابات لڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کیجریوال نے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی پنجاب میں بھی کلین سوئپ کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My car attacked with sticks and stones in punjabe kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply