امرناتھ یاتریوں پر حملے کے بعد ممبئی کے مسلمانوں کا پاکستان و دہشت گردی مخالف مظاہرہ

ممبئی: جموں وکشمیر میں اننت ناگ کے نزدیک گزشتہ شب امرناتھ یاتریوں کی بس پر فائرنگ میں 7افراد ہلاک اورمتعدد افراد کے زخمیوں ہونے کے واقعہ کے خلاف جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرے کے دوران پاکستان مخالف، دہشت گردی مخالف نعرے لگائے گئے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر رضااکیڈمی کے صدر سعید نوری نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ شب امرناتھ یاتریوں پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت ہوناچاہئے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ جانچ بھی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین حملے کے وقت جائے واردات سے تیزی سے بس کو محفوظ مقام تک پہنچانے والے ڈرائیور سلیم کو اس کی بہادری کے لئے اعزاز سے نوازا جائے جس کی حاضر دماغی سے مزید پچاس افراد کا بچالیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب گجرات کے یاتریوں کی بس پر حملے میں7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muslims in mumbai held protests condemning the attack on amarnath yatris in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply