مسلمانوں کی اقلیتی حیثیت ختم کی جائے:گری راج سنگھ

نئی دہلی:مرکزی وزیر اور بہار سے بی جے پی کے لیڈر گری راج سنگھ نے ایک اور اشتعال انگیز بیان دے کر پھر تنازعہ کھڑا کردیا کہ مسلمانوں کی آبادی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ انہیں اقلیتی زمرے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ مسٹرگری راج سنگھ نے کہا کہ اقلیت کی تعریف اور حد بندی پر بحث کی ضرورت ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں بی جے پی کے لیڈر نے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان کی مسلم آبادی سب سے زیادہ ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ یہ تبصرہ کرنے والے مسٹر گری راج سنگھ بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں ہیں۔ ان سے پہلے 2014 میں اقلیتی وزیر محترمہ نجمہ ہپت اللہ نے بھی یہ کہہ کہ ایسا ہی ایک تنازعہ کھڑا کیا تھا کہ ملک میں اب مسلمان اقلیت نہیں رہے۔ البتہ پارسی طبقہ اقلیت ہے۔ اور ہمیں اس پر غور کرنا چاہئے کہ پارسی اقلیت کا وجود ختم ہونے سے بچانے کے لئے کس طرح مدد کی جاسکتی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muslim should be removed from minority list giriraj singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply