وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعیت علمائے ہند کے جذبہ خدمت خلق کی تعریف کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے ملک کی معروف مسلم تنظیم جمعیت علمائے ہند کی یہ کہتے ہوئے زبردست تعریف کی کہ اس کے رضا کاروں نے حال ہی میں گجرات میں آئے سیلاب سے متاثرہ دو مسجدوں اور 22مندروں میں صفائی کا کام کر کے قومی یکجہتی اور اتحاد کی بہترین اور جیت جاگتی مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ پروگرام میں جمعیت علما کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے گجرات میں سیلاب کے حوالے سے کہا کہ ریاست کے بناس کنٹھا اور دھنیرا اضلاع میں زبرد سیلاب آیا تھا جس میں 22مندر اور دو مسجدیں متاثر ہوئی تھیں۔
سیلاب کا پانی غلاظتیں اور کیچڑ لے کر ان میں داخل ہو گیا تھا۔تب کثیر تعداد میں جمیعت علما کے رضاکاروہاں پہنچے اور انہوں نے سخت محنت کر کے ان مندروں اور مسجدوں میں صفائی کا کام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خدمت کر کے جمعیت علماءکے رضاکاروں نے صفائی ستھرائی کے لیے اتحاد کا ایک ایسا نمونہ پیش کیا جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب میں صفائی ستھرائی کا ایسا ہی جذبہ پیدا ہوجائے اور پاکیزگی ہماری زندگی کا جزو لاینفک بن جائے تو یہ جذبہ بلا شبہ ملک کو ترقی کی نہایت بلندیوں تک پہنچا دے گا۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر تہواروںکی طرح عید الاضحےٰ کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔اور کہا کہ چند روز بعد ملک کے مسلمان بھائی عید الاضحےٰ کا تہوار منائیں گے۔اس موقع پر میں اپنے مسلم بھائیوںکو عید الاضحےٰ کی پر خلوص مبارکباد دیتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muslim body inspiring example of unity modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply