لشکر طیبہ اور حافظ سعید سے پرویز مشرف کے اظہار وابستگی پر بی جے پی کا شدید ردعمل

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم اور جماعت الدعویٰ و لشکر طیبہ جیسی انتہا پسند جماعتوں سے وابستگی اور ان کی حمایت کرنے کے حوالے سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی شدید مذمت کی۔
بی جے پی لیڈر نیلن کوہلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرف اس لیے ایسا بیان دے رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب پاکستان کو ایسی دہشت پسند جماعتیں ہی چلا رہی ہیں۔کوہلی نے کہا کہ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان ایسا مقام ہے جہاں دہشت گردوں کو کھلے عام گھومنے پھرنے کی اجازت ہے ۔وہاں دہشت گرد وں کو معزز شہری سمجھا جاتا ہے۔
مشرف کا بیان اس کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں طاقت کا مرکز کون ہیں۔بی جے پی لیڈر جی وی ایل نرسمہا راؤ نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرف کا بیان ان کے لیے باعث حیرت نہیںہے۔

Title: musharrafs statement in favour of let jud confirms who is at the power centre in pakistan bjp | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply