سادھوی پرگیہ کی درخواست ضمانت کے خلاف جمعیت علماءکی پٹیشن سماعت کے لیے منظور

ممبئی :ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں مالیگاؤں بم دھماکوں کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی درخواست ضمانت کے خلاف جمعیت علما ہندمہاراشٹر (ارشدمدنی) کی عرضداشت کو سماعت کے لئے منظور کر لیا اور معاملہ کی سماعت16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی تفتیشی ایجنسی این، آئی اے نے سادھوی کو کلین چٹ دے دی تھی جس سے یہ اندازہ لگا یا جارہا ہے کہ سرکاری وکلاء سادھوی کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کریں گے اور سادھوی کی بآسانی ضمانت پر رہائی عمل میں آجائے گی کیونکہ عدالت میں اس کی عرضداشت کی کوئی مخالفت نہیں ہوگی نیز ایسے موقع پر جمعیت کی جانب سے مخالفت کی عرضداشت کو ہائی کورٹ کی جانب سے منظور کیا جانا اور اسے ہری جھنڈی دکھلائے جانے سے اب سادھوی کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ممبئی ہائی کورٹ نے جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس پلشیکر جوشی پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو آج یہاں سادھوی کی درخواست ضمانت کی سماعت عمل میں آئی جس کے دوران ناگپور سے تشریف لائے سینیئر ایڈوکیٹ اویناش گپتے نے عدالت کو بتایا کہ سادھوی کا مالیگاؤں بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے بے بنیاد الزامات کے تحت جیل کے سلاخوں کے پیچھے قید کررکھا گیاہے نیز تفتیشی ایجنسی نے اس معاملے میں اپنی تفتیشی مکمل کرلی ہے ملزمہ کے خلاف فرد جرم داخل کی جاچکی ہے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai sadhvi pragya plea hearing deferred in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply